متحدہ عرب امارات میں ائیر ریس ورلڈ چمپئن شپ اختتام پذیر
ابو ظہبی (سپورٹس ڈیسک )متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں 11ویں سالانہ ریڈ بل ائیر ریس ورلڈ چمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی۔2 روزہ چمپئن شپ میں میزبان متحدہ عرب امارات کے علاوہ امریکہ، برطانیہ، جرمنی، آسٹریلیا، آسٹریا ۱ور کینیڈا سمیت مختلف ممالک سے13مہم جو پائلٹس شریک ہوئے۔اس چمپئن شپ میں حصہ لینے والے جانباز ہوائی کرتب بازوں کو سمندر کے بیچوں موجود 25میٹر بلندی پر ہوا بھرے’ پائیلونز‘ کے درمیان 370کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اْڑان بھری اور منفرد کرتب بھی پیش کئے۔ان پائیلونز کا درمیانی فاصلہ فقط 33سے49 فٹ تک رکھا گیا، جس کے تحت اگر پائلٹوں نے اپنے خصوصی ڈیزائن کردہ طیاروں کو ان سے ٹکرادیا تو یہ پھٹ جائیںگے،جس کے نتیجے میں پینالٹی کے طور پر ان کے پوائنٹس میں کٹوتی کی جانی تھی۔