سینٹ الیکشن: پنجاب کی 12 نشستوں کیلئے اسحاق ڈار، ہارون اختر، انعام اللہ نیازی سمیت 46 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے
لاہور (ا ین این آئی )سینٹ انتخابات 2018ءکیلئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرنا شروع کر دیئے، امیدوار 8 فروری تک کاغذات نامزدگی حاصل کرکے جمع کرا سکتے ہیں۔ پنجاب میں سینٹ کی 7 جنرل، 2 ٹیکنو کریٹ، 2 خواتین اور ایک نان مسلم سیٹ کیلئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرنا شروع کر دئیے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک 46 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں جن میں اسحاق ڈار، سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال کے بیٹے رانا جاوید اقبال، ہارون اختر خان، کامل علی آغا، سعود مجید، چوہدری محمد سرور، نذیر سواتی، انعام اللہ خان نیازی سمیت دیگر شامل ہیں۔
سینٹ الیکشن