ڈیوپلیسی بھی ان فٹ ‘مارکرم جنوبی افریقن ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک ) جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے ون ڈے ٹیم کے کپتان فف ڈیوپلیسی کے ان فٹ ہونے پر ایڈن مارکرم کو نیا کپتان مقرر کر دیا ہے ۔ وہ بھارت کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے باقی ماندہ چار میچوں میں کپتانی کے فرائض سر انجام دینگے ۔ مارکرم جنوبی افریقہ کے ون ڈے ٹیم کے دوسرے کم عمر کپتان بن گئے ہیں ۔مارکرم نے پروٹیز انڈر19کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی تھی جس نے 2014ء میں ورلڈ کپ جیتا تھا ۔ وہ اے ٹیم اور اپنی فرنچائز ٹیم کی بھی کپتانی کر رہے ہیں ۔ وہ قومی ٹیم میں سب سے ناتجربہ کار کھلاڑی ہیں ۔فف ڈیوپلیسی سے قبل اے بی ڈویلیئرز بھی زخمی ہوکر پہلے دو ون ڈے میچوں سے باہر ہو چکے ہیں ۔ڈیو پلیسی کی انگلی زخمی ہوگئی ہے جس کی وجہ سے وہ نہیں کھیل سکتے ہیں ۔