توہین عدالت کا سب سے بڑا مرتکب اور مجرم پرویز مشرف ہے۔ عدالت کا رعب تب قائم ہوگا احسن اقبال
لاہور‘ ملتان (آئی اےن پی‘نوائے وقت نیوز‘ سپیشل رپورٹر‘ سماجی رپورٹر) مسلم لےگ (ن) کے صدر مےاں نوازشر یف اور وزےر اعلیٰ شہبازشر ےف کے درمیان ملاقا ت ہوئی ہے جس میں سےنٹ انتخابات اور عوام رابطہ مہم کے حوالے سے بات چےت کی گئی ۔ لاہور مےں دونوں قائدےن کی ملاقات مےں پاکستان کی موجودہ سےاسی صورتحال ‘سےنٹ انتخابات کےلئے امےدواروں کے نامور پر غور سمےت دےگر اےشوز کے حوالے سے بات چےت کی گئی۔ اس موقع پر وزےر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہبا زشر ےف بھی موجود تھے۔ نوازشر ےف نے شہبا زشر ےف کی خےر ےت بھی معلوم کی جوچند روز سے زکام اور بخار کی وجہ سے آرام کر رہے ہےں۔ اس موقع پرنوازشر ےف کا کہناتھا پنجاب مےں شہبا زشر ےف کی قےادت مےں پنجاب حکومت نے ترقی اور خوشحالی کےلئے جو کام کےے ہےں کسی اور صوبے مےں اسکی مثال نہےں ملتی۔ اسی لےے عوام مسلم لےگ (ن) کے ساتھ ہےں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حق اور سچ کی جنگ لڑ رہے ہےں اور کوئی ہماری جمہوری اور آئےنی جد وجہد کا حق ہم سے چھےن نہےں سکتا ۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے پر مسلم لیگ (ن) ہی نہیں دنیا بھر نے تحفظات کا اظہار کیا اور اگر تحفظات کا اظہار توہین عدالت ہے تو جی ٹی روڈ پر آنے والی پوری قوم توہین عدالت کی مرتکب ہوئی۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے احسن اقبال کا کہنا تھا لوگوں میں انصاف کے اداروں کا احترام قائم رہنا چاہئے۔ اگر مسلم لیگ کو ٹارگٹ کیا جائے گا تو لوگ سمجھیں گے یہ پری پول دھاندلی ہے۔ توہین عدالت کا سب سے بڑا مرتکب اور مجرم پرویز مشرف ہے۔ عدالت کا رعب تب قائم ہوگا جب مشرف کو نہال ہاشمی کی طرح جیل میں ڈالا جائے گا۔ پاکستان ایک ابھرتی معیشت بن چکا۔ سی پیک منصوبے اپنے ہدف سے ترقی کر رہے ہیں۔ رواں سال 6فیصد جی ڈی پی گروتھ ریٹ حاصل کرلیں گے۔ 4سال میں جتنی سرمایہ کاری ہوئی اتنی گزشتہ 70سال میں بھی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ جس دن سپریم کورٹ مشرف کو طلب کرکے پولیس کو کہے گی کہ اس آمر اور آئین شکن کو اڈیالہ جیل میںبھیجو تو میں مانوں گا کہ آج ہماری سپریم کورٹ آزاد ہو گئی ہے۔پاکستان کی ترقی کے تسلسل کو قائم رکھنے کیلئے انتشاری سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ جنرل پرویز مشرف کے جرائم کی سزا دینے سے سپریم کورٹ قاصر ہے، کارکنوں کو قید کرکے عدالتوں کا رعب قائم نہیں رہے گا۔دریں اثناءوفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عدالت کا رعب و دبدبہ کمزور کو سزا دینے سے نہیں بلکہ طاقتور کو سزا دینے سے ظاہر ہوتا ہے۔ نہال ہاشمی کی طرح پرویز مشرف کو بھی عدالتیں جیل میں ڈالیں تو سپریم کورٹ کو آزاد اور رعب دار سمجھیں گے۔ ملک میں امن قائم ہو گا تو معیشت تیزی سے ترقی کرے گی۔ ملک میں اقتصادی ترقی ہی گیم چینجر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سکھر ملتان موٹر وے شیر شاہ انٹر چینج کے مقام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں انتشار کو جگہ نہ دی جائے امن قائم ہو گا تو 2025ءتک ہم ٹاپ 25 معیشتوں میں شامل ہو جائیں گے۔ سی پیک ملک میں اقتصادی گیم چینجر ثابت ہو گا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے پر (ن) لیگ ہی نہیں دنیا بھر نے تحفظات کا اظہار کیا اور تحفظات کا اظہار اگر توہین عدالت ہے تو جی ٹی روڈ پر آنے والی پوری قوم توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے جب سابق آمر جنرل (ر) پرویز مشرف کو اڈیالہ جیل بھیجا جائے گا تو سپریم کورٹ کو آزاد سمجھیں گے۔ عام کارکنوں کو توہین عدالت میں بند کرنے سے عدالت کا رعب قائم نہیں ہو گا۔ عدالت کا رعب تب ہی قائم ہو گا جب مشرف کو نہال ہاشمی کی طرح جیل میں ڈالا جائے گا ملک میں انتشار کو جگہ نہ دی جائے۔ امن قائم ہو گا تو 2025ءتک ہم ٹاپ 25 معیشتوں میں شامل ہو جائیں گے۔ توہین عدالت کا سب سے بڑا مجرم پرویز مشرف ہے عدالت گناہ کبیرہ کو چھوڑ دے اور گناہ صغیرہ کو پکڑے یہی سپریم کورٹ کے متنازع ہونے کا سبب ہے اگر عوام کی نظر میں سپریم کورٹ متنازع ہو جائے تو اس سے اتنا ہی بڑا نقصان ہو گا جتنا نوازشریف کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی سے پہنچا اگر عدالت ملک میں کوئی مثال بننا چاہتی ہے تو پرویز مشرف کو طلب کیا جائے۔ پرویز مشرف آئین شکنی‘ ججز کو قید کرنے‘ ان کے بچوں کو قید کرنے‘ دوائیں بند کرنے اور ججز کو گھسیٹنے جیسے جرم کر چکا ہے تاہم ان جرائم پر سزا دینے سے قاصر ہے۔
نوازشریف/احسن اقبال