ڈاکٹر سکندر شورو کرکٹ اکیڈمی کیمپ کے دوسرے مرحلہ کا آغاز
جامشورو(نامہ نگار) پرائم اسپورٹس کلب جامشورو جامشورو اسپورٹس گرائونڈ میں 2018ء جاری ڈاکٹر سکندر علی شورو کرکٹ اکیڈمی اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کوچنگ کیمپ میں 50 سے زائد انڈر16 اور انڈر19 کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ کمیٹی کے دوسرے مرحلہ کا افتتاح ٹائون کمیٹی جامشورو کے وائس چیئرمین لیاقت علی خاصخیلی نے کیا۔ ڈاکٹر سکندر علی شورو کرکٹ اکیڈمی میں کوچنگ کے فرائض فزیکل کوچ اختر بنگش بالنگ کوچ آفتاب حسین شاہ بیٹنگ کوچ اعجاز علی فیلڈنگ کوچ شاہ نواز اور راجہ ذوالفقار انجام دے رہے ہیں۔