سہ فریقی سیریز‘ افتتاح میچ میں آسٹریلیا کی فتح
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا نے سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کو بارش کے بعد ڈی اینڈ ایل فارمولے کے مطابق 7 وکٹوں سے شکست دی اس سہ فریقی سیریز میں انگلش ٹیم بھی شامل ہے۔ سڈنی کرکٹ گرائونڈ پر نیوزی لینڈ نے ناکام آغاز کے بعد مقررہ20 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر117 رنز اسکور کئے۔ ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد سی ڈی گرائونڈ ڈوم نے 38 رنز ناٹ آئوٹ اسکور کرکے اپنی ٹیم کو سہارا دیا۔ بارش سے متاثرہ میچ کی جوابی اننگ میں ہوم ٹیم کو ڈی اینڈ ایل مولے کے مطابق 95 رنز کا ٹارگٹ ملا جو آسٹریلیا نے دونوں اوپنرز کے جلد آئوٹ ہونے کے بعد مکس ویلا اور لیون کی عمدہ شراکت کی بدولت21 گیندیں قبل تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ لیون نے 44 اور مکس ویل نے ناٹ آئوٹ40 رنز اسکور کئے۔