چینی کرنسی میں لین دین کی اجازت، یو آن30فیصد مہنگا
کراچی(کامرس رپورٹر) چین کے تاجروں کو مقامی کرنسی میں لین دین کی اجازت کے نتیجے میں افغانستان ایران کے بعد اب چائنیز ٹریڈرز بھی مقامی مارکیٹ میں متحرک ہوگئے ہیں۔چائنیز کرنسی کی قدر 14 روپے کی مارکیٹ ویلیو سے 30فیصد بڑھ کر17 روپے کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پا کستا ن کے صدر ملک بوستان نے کہا کہ چائنیز ٹریڈرز کی مقامی مارکیٹوں میں زیادہ متحرک ہونے اور ڈی ویلیوایشن کی پھیلتی ہوئی افواہوں کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی یومیہ ڈیمانڈ بڑھ کر 5 ملین ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔