ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 249 پوائنٹس کی کمی
کراچی(کامرس رپورٹر)گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں249.93پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی،100انڈیکس 44ہزار301پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مسلسل تین ہفتے کی زبردست تیزی کے بعد رواں ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا جبکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے 20 ماہ کے بعد شرح سود میں اضافہ بھی کر دیا گیا۔ ایک ہفتے کے دوران سرمایہ میں 46ارب31کروڑ55لاکھ 88ہزار843روپے کی کمی ہوئی، جس کے باعث انڈیکس میں گراوٹ دیکھنے میں آئی۔گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ کی خرید و فروخت میںایک کروڑ 36لاکھ17حصص کی تیزی رہی جبکہ تجارتی حجم میں ایک ارب42کروڑ50لاکھ85ہزار260روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کے معاشی اعشاریے بہتر ہیں اور مستقبل میں اس میں مزید بہتری کا امکان ہے جس سے اسٹاک مارکیٹ بھی بہتر پرفارم کرتی نظر آئی گی۔