لاہور چیمبر آف کامرس کا وفد انڈونیشیا، ملائشیا اور تھائی لینڈ کے دورے پر روانہ
لاہور (ا ین این آئی) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک طاہر جاوید کی سربراہی میں دس رکنی تجارتی وفد انڈونیشیا، ملائشیا اور تھائی لینڈ کے دس روزہ دورے پر روانہ ہوگیا جس کا مقصد ملکی برآمدات کو فروغ دینا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے بتایا کہ وفد کے دورے کا بنیادی مقصد تجارت و سرمایہ کاری کے لیے نئے مواقع کی تلاش اور مشترکہ منصوبہ سازی کے ذریعے ملک کے لیے وسیع تر معاشی فوائد حاصل کرنا ہے۔