مہمند ایجنسی میں نیشنل بینک اعتماد اسلامی بینکاری برانچ کا افتتاح
کراچی (کامرس رپورٹر) نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، سعید احمد نے مہمند ایجنسی کے علاقہ غالانائی میں نیشنل بینک آف پاکستان اعتماد اسلامی بینکاری برانچ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سعید احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سخت کوششوں سے بالآخر مہمند ایجنسی میں امن قائم ہو گیا ہے۔