پاکستان میں امن کی صورتحال بہتر‘ بلوچ مزاحمت کار حقیقی پاکستانی نہیں ہیں: چینی سفیر
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں چین کے سفیر یاو¿ ژینگ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں متحرک بلوچ مزاحمتی تحریک اب نہ ہی پاکستان نہ چین اور نہ ہی سی پیک کےلئے کوئی خطرہ ہے اور پاکستان میں پہلے کی نسبت امن و امان کی صورت حال کافی بہتر ہوئی ہے۔بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویوم یں انہوںنے کہاکہ وہ سو فیصد پر ا±مید ہیں کہ گوادر بندرگاہ ایک بین الاقوامی تجارتی مرکز بننے کے قریب ہے۔بلوچ مزاحمت کاروں کے بارے میں انہوںنے کہاکہ وہ حقیقی پاکستانی نہیں ہیں ¾اگر وہ حقیقی پاکستانی ہوتے تو وہ پاکستان کے قومی مفاد میں سوچتے۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ سی پیک ہمسایہ ملک افغانستان سمیت خطے کے دوسرے ممالک تک پھیلایا جائے گا۔ چینی سفیر نے کہا کہ ا±ن کے ملک کا افغان طالبان پر اثر و رسوخ نہیں، تاہم ا±ن کے قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ساتھ رابطے ہیں۔ یاﺅژینگ کے مطابق ا±ن کے ملک نے افغان طالبان سے بار بار مذاکرات میں حصہ لینے کی درخواست کی ہیں۔
چینی سفیر