فٹ بال ورلڈ کپ ٹرافی لاہور پہنچی گئی
لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی جہاں لاہور کے نجی ہوٹل سابق فرانسیسی فٹبالر کرسٹین کیرم نے اس کی رونمائی کی۔پاکستان کے عظیم کرکٹر سابق کپتان یونس خان، گلوکارہ مومنہ مستحسن، قرة العین بلوچ اور اداکارہ مایا علی نجی پرواز کے ذریعے ٹرافی لے کر لاہور پہنچے۔ایئرپورٹ پر پاکستان فٹبال ٹیم کے کپتان کلیم اللہ نے ٹرافی وصول کی جس کے بعد اسے رونمائی کے لیے لاہور کے ایک نجی ہوٹل پہنچایا گیا جہاں ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی۔ 1998 میں فرانس کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے فٹبالر کرسٹین کیرم نے کہا کہ ’مجھے لاہور پہنچنے پر بے حد خوشی محسوس ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ فیفا ٹرافی کا آنا اعزاز کی بات ہے۔