وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی فریحہ رزاق کے گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت
کراچی( وقائع نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میر ہزار خان بجارانی کی اہلیہ فریحہ رزاق کی افسوس ناک موت پر ان کے گھر جاکر تعزیت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر شاہ اور منظور وسان بھی ان کے ہمراہ تھے۔