اغوا و تشدد کے واقعات میں ملوث متعدد افراد کیخلاف مقدمات درج
ملتان (کرائم رپورٹر) اغوا و تشدد کے واقعات میں ملوث متعدد افرادکیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ تھانہ مظفر آباد کے علاقہ میں ثمر عباس نے اقبال کی بیٹی پر تشدد کیا اور دھمکیاں دیں۔ تھانہ گلگشت کے علاقہ میں نور محمد وغیرہ نے علی کی بیوی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی‘ تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ میں نجیب وغیرہ نے نادرا آفیسر انجم کو دھمکیاں دیں۔ تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میںاعجاز وغیرہ نے مہوش بی بی کو اغوا کر لیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔