قندیل بلوچ قتل کیس، نامزد ملزمان کو نوٹسز جاری،سماعت 17فروری تک ملتوی
ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان چوہدری عبدالرشید عابد نے قندیل بلوچ قتل کیس کے مقدمہ میں نامزد ملزمان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 17 فروری تک ملتوی کرنیکا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت گزشتہ روزہوئی جس میں گرفتار ملزموں وسیم اور حق نواز عدالت میں پیش ہوئے جبکہ قندیل بلوچ قتل کیس میں قندیل کے والدین بھی عدالت میں پیش ہوئے۔فاضل عدالت میں مقدمہ کے مدعی قندیل بلوچ کے والدین اور قتل میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی بھی عدالت میں پیش ہوئے مقدمہ کے مدعی قندیل بلوچ کے والد کا کہنا تھا کہ وہ ملزمان کو معاف نہیں کرینگے عدالت نے قتل کیس میں ملزمان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی جبکہ مفرور ملزم عارف کو عدالتی اشتہاری قرار دے دیا گیا، جبکہ ملزم ظفر کو پہلے ہی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے ۔