پٹرولنگ پولیس عوام کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے: اشرف اقبال
مظفرگڑھ(نامہ نگار) انچارج پیٹرولنگ پولیس ہیڈ محمد والہ اے ایس آئی محمد اشرف اقبال نے کہا ہے کہ پیٹرولنگ پولیس عوام کے پر امن اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہی ہے اور اپنے فرائض دیانتداری سے ادا کررہی ہے ، گزشتہ ماہ قواعد او ضوابط اور قانون کی خلاف ورزی پر 4ایف آئی آر 279ت پ کے تحت، 2ایف آئی آر 341ت پ کے تحت، ایک ایف آئی آر 285ت پ کے تحت اور ایک ایف آئی آر ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت درج کی گئی ہیں اے گیٹگری کے مجرم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔