دھند کی صورت میں ڈرائیور پیلی لائٹ کا استعمال کریں: سیف انور جپہ
مظفرگڑھ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا دھند کی صورت میں ڈرائیور پیلی لائیٹ کا استعمال کریں اور دھند شدید ہونے کی صورت میں سفر کرنے سے گریز کیا جائے انہوں نے کہا دھند کی صورت میں گاڑی کی رفتار کو کم سے کم حد تک رکھا جائے انہوں نے گدھا گاڑی، بیل گاڑی، ٹریکٹر ٹرالی مالکان سے کہا ہے کہ وہ ریفلیکٹر ضرور لگوائیں۔یہ بات انہوں نے سماجی تنظیم ہینڈز کی نمائندہ سعدیہ نواز سے حادثات سے بچاؤ کے لئے سست رفتار گاڑیوں کے لئے1ہزار سے زائد ریفلکٹر اسٹیکرز وصول کرتے ہوئے کہی۔سماجی تنظیم ہینڈز کی ڈسٹرکٹ ہیڈ سعدیہ نواز نے کہا کہ سماجی تنظیم ہینڈزضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی اور مزید ریفلکٹر فراہم کرنے کی بھی یقینی دہانی کروائی۔اس موقع پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مس عروج فاطمہ بھی موجود تھیںریفلکٹر کی فراہمی کا مقصد حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔