دنیا بھر میں چھاتی کے سرطان سے گزشتہ سال 40 ہزار اموات ہوئیں
ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان کی واحد خاتون کینسر سپیشلسٹ ڈاکٹر قراة العین ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان کا شمار ایشیاءکے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں چھاتی کا سرطان سب سے زیادہ ہے انہوں نے بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق 2017 میں چھاتی کے سرطان کے 90 ہزار کیس رپورٹ ہوئے اور اسی برس اس مرض کے ہاتھوں تقریباً 40 ہزار اموات واقع ہوئیں ان خیالات کا اظہار کینسر کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا اس برس اس دن کا موضوع We Can.I Can یعنی اجتماعی اور انفرادی طور پر ہمیں سرطان سے بچا¶ کے لئے کام کرنا ہے اورہم ایسا کر سکتے ہیں ڈاکٹر قراة العین ہاشمی نے مزید بتایا کہ ہمارے ہاں عام طور پر چھاتی کا سرطان ‘ منہ کا سرطان‘ آنتوں کا سرطان‘ خوراک کی نالی کا سرطان‘ خون کا سرطان‘ انڈے دانی کا سرطان‘ رحم اور رحم کے نچلے حصے کا سرطان اور اب ایک بڑی تعداد میں جگر کا سرطان ہے ملتان میں اس حوالے سے مینار کینسر ہسپتال اور نشتر ہسپتال ملتان کا آنکولوجی وارڈ یہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں لیکن جس تیزی کے ساتھ جنوبی پنجاب میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے یہ سہولیات ناکافی ہیں اس لئے سرکاری اور غیرسرکاری تنظیموں کا کینسر کے علاج اور روک تھام کے لئے عملی میدان میں آنا ضروری ہے۔
ڈاکٹر قراة العین