جن خدشات کا اظہار کیا تھا وہ دور ہو ئے ، اسپیکر قومی اسمبلی
سکھر(نا مہ نگار)قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے سکھر بیراج کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن وقت پر ہونگے ملک میں حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں اور میں جن خدشات کا اظہار کرچکا ہوں وہ بھی ختم ہورہے ہیں پیش گوئیوں سے کچھ نہیں ہوتا ہے سینیٹ انتخابات وقت پر ہورہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ عام انتخابات بھی وقت پر ہونگے الیکشن کمیشن انتظامات میں مصروف ہے جلسے جلوسوں میں ہونے والی باتوں کو پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بنا سکتا ہر ادارے کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے اور یہی اس کی ملک وقوم کے لیے خدمت ہوگی ان کا کہنا تھا کہ ملک میں نہ عدلیہ کو کسی کی ذاتیات پر حملے کرنے کا اختیار ہے نہ کسی ادارے یا شخص کو یہ اختیار حاصل ہے تمام پاکستانیوں کے لیے یکساں قانون ہونا چاہیے عمران خان کے پارلیمنٹ کے لیے الفاظ پر دکھ ہواان کا کہنا تھا کہ سکھر بیراج سے نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کے لوگ مستفید ہورہے ہیں اس کے حوالے سے خورشید شاہ صاحب کے جو خدشات ہیں ان سے مل کر وہ وزیراعظم تک پہنچاؤں گا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایا ز صادق نے کہا ہے کہ میں پیشن گوئیو ں پر یقین نہیں رکھتا جوخدشات تھے وہ دور ہو گئے ہیں اورسینیٹ و قومی اسمبلی کے الیکشن وقت مقررہ پر ہی ہوں گے ۔ انہو ں نے بیرا ج کے دریا ئو ں کا معائنہ کیا چیف انجینئر سکھر بیراج نے بریفنگ دی ۔
اسپیکر