زرداری کل یوم یکجہتی کے موقع پر لاہور میں جلسہ سے خطاب کرینگے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد سے لاہور چلے گئے۔ سابق صدر لاہور میں پی پی پی کے موچی دروازہ کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے جلسہ سے خطاب کرینگے۔ سابق صدر لاہور میں قیام کے دوران پارٹی رہنماؤں کے ساتھ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔ انہیں آج اتوار کو لاہور جلسہ کی تیاریوں کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔
زرداری/ خطاب