دنیا بھر میں ہر سال 8.2ملین افراد کینسر کی وجہ سے مر جاتے ہیں
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)دنیا بھر میں ہر سال 8.2ملین افراد کینسر کی وجہ سے مر جاتے ہیں۔ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سرطان اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے۔نجی ہسپتال میں عالمی یوم سرطان کے موقع پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا ہے۔سیمینار میں طلبائ،ڈاکٹروں ،سرطان کے مریضوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسزاسلام آباد(سی ڈی اے)ڈاکٹر حسن عروج نے مہمان خصوصی کے طور پر سیمینار میں شرکت کی ۔سرطان ایک موذی مرض ہے تاہم بروقت تشخیص ہو جائے تو 90فیصد سرطان قابل علاج ہیں۔ڈاکٹر حسن عروج ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز نے کہا کہ دنیا بھر میں ہر سال 8.2ملین افراد سرطان کی وجہ سے مر جاتے ہیں۔انھوں نے اس بات پر زور دیاہے کہ لوگوں کے سرطان کی علامات کا علم ہونا چاہیے اور ڈاکٹرز کو علامات ظاہر ہونے کی صورت میں سرطان کی تشخیص کے ٹیسٹ لازمی کروانے چاہیے۔تاہم ماہرین کے مطابق پرہیز علاج سے بہتر ہے اور صحت مند طرز زندگی اپنا کر روزانہ ورزش کرکے پھلوں اور سبزیوں کا ذیادہ استعمال کرکے اور سگریٹ نوشی،تمباکو اور شراب نوشی سے پرہیز کرکے اس موذی مرض سے بچا جا سکتا ہے۔انہوں نے سرطان کے خلاف جہدوجہد میں پبلک پرائیویٹ پارنٹنرشپ کی ضرورت پرزور دیا۔اور اپنے ادارے کی طرف سے اس ضمن میں ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔معروف صحافی اور تجزیہ کار سید طلعت حسین نے مہمان مقرر کے طور پر سیمینار میںشرکت کی۔انھوں نے کہا کہ دنیا میں یوم سرطان منانے کا اصل مقصد دنیا بھر میں سرطان کے خطرے سے لڑنے والے لوگوں کی کوششوں اور حوصلہ افزائی کو فروغ دینا ہے۔