آل پاکستان مسلم لیگ پاسدار کا ورکرز کنونشن آج منعقد ہوگا
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)آل پاکستان مسلم لیگ پاسدار کا ورکرز کنونشن آج اتوار کو منعقد ہوگا۔کنونشن پارٹی کے11فروری کو اسلام آباد میں ہونے والے بڑے جلسے کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ورکرز کنونشن کے شرکاء سے پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمدامجد اور دیگر راہنما خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق 11فروری کو آل پاکستان مسلم لیگ اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے اسلام آباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کررہی ہے۔اے پی ایم ایل کے کارکنان اور راہنما اس جلسے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔اس ضمن میں اے پی ایم ایل پاسدار نے اتوار کو پارٹی کے مرکزی دفتر میں ورکرز کنونشن منعقد کرنے کا اہتمام کیا ہے۔ ورکرزکنونشن میں اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد،چیف آرگنائزر سید فقیر حسین بخاری،آرگنائزنگ سیکرٹری مہرین ملک آدم،اے پی ایم ایل پاسدار کے صدر راجہ شاہد،جنرل سیکرٹری زوہیب امجد اور دیگر راہنمائوں سمیت پارٹی کے نوجوان کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔