چھ موٹر سائیکل سوار ڈاکو دو افرادسے 16 لاکھ 20 ہزارروپے چھین کر فرار
راولپنڈی ،اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ سول لائن کو راجہ اسد نے بتایا کہ میرا کزن ظفر اقبال اپنی گاڑی میں اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ جا رہا تھا کہ اچانک چھ موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے ہمیں گن پوائنٹ پرفائرنگ کرکے روک لیا اور ظفر اقبال سے14 لاکھ 70 ہزار روپے کی نقدی اور میرے بیٹے بلال سے ڈیڑھ لاکھ روپے چھین لئے اور فرار ہوگئے تھانہ نیو ٹائون کو خان حیدر نے بتایا کہ میں اپنی گاڑی میں جا رہا تھا مجھ سے ایک موٹر سائیکل سوارموبائل فون چھین کر فرار ہوگیاتھانہ کینٹ کو عبداللہ جبار نے بتایا کہ سنگا پور پلازہ میں تین موٹر سائیکل سوار مجھ سے بیگ چھین کر فرار ہوگئے بیگ میں لیپ ٹاپ ، موبائل فون ، اور کارڈز تھے تھانہ ریس کورس کو اجلال حیدر نے بتایا کہ میری کرولا کار نمبرAAS - 361 چوری ہوگئی تھانہ صادق آباد کو محمد عثمان نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل نمبرRIP - 6592 چوری ہوگیاتھانہ کینٹ کو عرفان حیات نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل نمبرRIO - 2628 چوری ہوگیا تھانہ کورال کو خضر حیات نے بتایا کہ میں راولا کوٹ آزاد کشمیر سے راولپنڈی آیا پیر ودھائی سے کورال پہنچا تو ٹیکسی میں سوار ملزمان نے مجھے نشہ آور رومال سونگھایا اور مجھ سے ساڑھے چار لاکھ روپے کی رقم چھین کر فرار ہوگئے تھانہ کوہسار کو مہران سکوکی نے بتایا کہ سپر مارکیٹ میں میری ہنڈا سٹی کار نمبرHT - 647 چوری ہوگئی تھانہ نیلور کو توقیر احمد نے بتایا کہ جنڈالہ میں میرے جنرل سٹور کے تالے توڑ کر چاول ، چینی ، گھی چوری کرلئے گئے تھانہ کورال کو محمد جعفر نے بتایا کہ مروہ ٹائون میں میرے گھر سے کمبل ، چولہا، سی پی یو ، ویکیوم کلینر اور پارچات چوری ہوگئے تھانہ کوہسار کو یوسف خان نے بتایا کہ بلیو ایریا سٹاک مارکیٹ کے سامنے سے میرا موٹر سائیکل نمبرARP - 845 چوری ہوگیاتھانہ کورال کو ثاقب حسین نے بتایا کہ غوری ٹائون میں میرے دفتر کے سامنے سے مدعی کا موٹر سائیکل نمبرRIR - 2200 چوری ہوگیا ۔