پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے:جما عت اہلسنّت
کراچی(نیوز رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے رہنماء عبد الحفیظ معارفی،سید رفیق شاہ،مفتی ناصر خان ترابی،مفتی فیض الہادی،اظہر خان قادری،محمد الطاف قادری،علامہ اکرام المصطفیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر اپنے ردَ عمل میں کہاکہ عوام پہلے ہی ٹرانسپورٹ کے بھاری کرایوں سے پریشان ہیں پیٹرولیم کی قیمتوں کا اثر تمام شعبوں پر پڑتا ہے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا ۔