مکانات کے تعمیراتی پرمٹ کے اجرا اور منظوری کا طریقہ نرم کردیاگیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنڑول اتھارٹی نے عوام کی سہولت کو مد نظر رکہتے ہوئے رہائشی مکانات اور غیر نقصان دہ اشیاء کے گداموں(کیٹیگری 1 بلڈنگز) کے کنسٹرکشن پرمٹ کے اجرا اور منظوری کے طریقے میں نرمی کر دی ہے ۔انٹر ڈپارٹمنل این او سی کی شرائظ علاوہ ازیں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (SEPA) اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمینٹ حکومت سندھ کے این او سی کے حصول کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔