بنگالیوں کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،میاں نوازشریف
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک مسلم الائنس کی جانب سے میاں محمدنوازشریف کے اعزازمیں ظہرانہ دیاگیا جس میں وفاقی وزیر سعدرفیق،سینیٹر مشاہداللہ خان، گورنرسندھ محمدزبیر، سینیٹرسلیم ضیائ،پی ایم ایل کراچی کے صدرسیدمنوررضا،سینئر رہنماخواجہ غلام شعیب، صوبائی صدربابوسرفرازجتوئی،سیکریٹری شاہ محمدشاہ اور دیگر رہنمائوں سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے کہاکہ بنگالیوں کا مسئلہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے اسے ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔انہوں نے کہاکہ میں سمجھ سکتاہوں کہ آپ کس قدرپریشان ہیں ہماری حکومت جلد اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرے گی۔ظہرانے سے پاک مسلم الائنس کے چیئرمین بچودیوان، قائد خواجہ سلمان خیرالدین، مولاناعارف کمال،مفتی محی الدین منصوری،عبدالحافظ صراف،عبدالغنی،حدین بخش، دلدارچودھری،داکٹرسید حسین اور زینت منشی نے بھی خطاب کیا۔چیئرمین بچودیوان نے کہاکہ پاکستان میں بسنے والے بنگالی 40سالوں سے اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں، شناختی کارڈنہ ہونے کی وجہ سے تعلیم اور روزگارسے بھی محروم ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت سے امیدیں وابستہ ہیں یقین ہے کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں اس مسئلے کو جلد حل کیاجائے گا۔