پارکنگ فیس 300 روپے کیوں
مکرمیَ، اس وقت جب کہ پنجاب بھر کی منڈیوں کے اندر مال مویشی کیلئے فیس ختم ہو چکی ہے پھر سمجھ نہیں آتی کہ دومیل منڈی تحصیل جنڈ ضلع اٹک کے اندر گاڑی یا ڈبہ (جن میں مال مویشی لے جائے جاتے ہیں) ان کی پارکنگ فیس کیوں 300 روپے فی گاڑی برقرار ہے۔ استدعا کی جاتی ہے کہ یہ بہت بڑی ناانصافی ہے عوام کیساتھ بڑی گاڑی یا ڈبہ فیس پارکنگ ختم کر کے ہم پر احسان فرمائیں۔
(عنایت اﷲ خان دومیل تحصیل جنڈ اٹک‘ 0334-5099413)