ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی نے کہا ہے کہ مسافروں کو اندرون ملک اور بیرون ملک لے جانے کے لیے پی آئی اے کا ایئر بلیو اور شاہین ایئر لائن سے معاہدہ ہو گیا ہے کراچی،لاہور،اسلام آباد،مسقط،دوبئی اور ریاض کے مسافروں کوشاہین ایئر لائن اور ایئر بلیو کے ذریعہ اپنی منزل پر پہنچایا جائے گا۔ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ جو مسافر پی آئی اے کے کنفرم ٹکٹ رکھتے ہیں انہیں کراچی،لاہور،اسلام آباد،مسقط،دوبئی اور ریاض سے ایئر بلیو کے جہاز لے آئیں گے اور لے جائیں گے جبکہ اندرون ملک مسافروں کو شاہین ایئر لائن کے جہاز لائیں گے اور لے جائیں گے پی آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کسی بھی جگہ پی آئی اے کا کنفرم ٹکٹ رکھنے والے مسافر موجود ہیں تو وہ اسی جگہ پی آئی اے دفاتر سے رابطہ کریں وہیں سے ان کا کوئی نہ کوئی متبادل انتظام ہو جائے گا ان کا کہنا تھا کہ فی الحال پی آئی اے کی نئی بکنگ نہیں ہو رہی اور پہلے سے کنفرم ٹکٹ رکھنے والے مسافر ہی پی آئی اے کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38