ترقیاتی سکیمیں مقررہ ٹائم فریم میں مکمل کی جائیں: راشد محمود لنگڑیال
لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ تمام ترقیاتی سکیموں کو طے کردہ ٹائم فریم میں ہر صورت مکمل کیا جائے، جس کے لیے پوری سکیم کو مرحلہ وار مانیٹرنگ میں لاکر چیک کیا جائے۔ ترقیاتی سکیموں میں اعلی معیار کے ساتھ ساتھ بروقت تکمیل کے لیے کام کی رفتار کو یقینی بنایا جائے- کمشنر لاہور نے پھول نگر میں لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کے حوالے سے کہا کہ لائبریری قائم کرنے کے علاوہ پارک کی بیرونی دیواروں کو اونچا رکھا جائے تاکہ پارک خواتین اور بچوں کے لیے محفوظ ہو۔ کمشنر لاہور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ترقیاتی سکیموں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔