ایجوکیٹرز کی اسامیوں کیلئے انٹرویوز مارچ میں ہونگے: ای ڈی او ایجوکیشن لاہور
لاہور(اے پی پی) ای ڈی او ایجوکیشن لاہور پرویز اختر نے کہا ہے کہ 1289خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے ابتک 15ہزار سے زائد فارم جمع ہوچکے ہیں،امیدواروں کی سیکروٹنی کے بعد ایجوکیٹرز کی بھرتی کیلئے انٹرویوز کا سلسلہ مارچ کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا۔وہ گزشتہ روزمیڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔پرویز اختر نے کہا ہے کہ صوبائی دارلحکومت لاہور میں ایجوکیٹرز کی خالی آسامیوں پر فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی وجہ سے امیدواروں کی طرف سے فارم جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔