کشمیر شہ رگ، پاکستانی عوام ایک انچ بھی موقف سے ہٹنے کو تیار نہیں: وسیم اختر
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ بھارت کو کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے66برس مکمل ہوچکے ہیں،حکومت پاکستان ہندوستان سے تجارت کرنے کی خواہشمند ہے تو اس کو کشمیر کو آزاد،پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیاں اوربھارتی آبی جارحیت کو ختم کرانا ہوگا۔جماعت اسلامی5فروری کو اپنے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے لئے لاہورسمیت ملک بھرمیں ہر سال کی طرح امسال بھی عظیم الشان ریلیاں نکالے گی۔کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کے18کروڑعوام اس موقف سے ایک انچ بھی ہٹنے کو تیار نہیں۔