مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے عالمی سطح پر سفارتی کوششیں تیز کی جائیں: علامہ رضائے مصطفی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر اور ناظم اعلیٰ جامعہ رسولیہ شیرازیہ علامہ رضائی مصطفی نقشبندی کی صدارت میں 5فروری کو یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک آزادی کشمیر کو کسی صورت میں ختم نہیں ہونے دیں گے۔ہمیں چاہیے کہ حکمرانوں کو مجبور کریں کہ وہ کشمیر کی آزادی کے بارے میں عالمی سطح پر سفارتی کوششیں تیز کریں۔