لاہور کے مکینوں کو ٹرانسپورٹ کی جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی: خواجہ احمد حسان
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ لاہور کے شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی جدید سہولتیں فراہم کیے جانے کے ساتھ صوبے کے دیگر بڑے شہروں تک جدید ٹرانسپورٹ کا جال پھیلانا حکومت پنجاب کی ترجیح ہے گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ احمد حسان نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی صلاحیت پر صوبے میں ٹرانسپورٹ اور صفائی کے جدید نظام کو روشناس کرایا جا رہا ہے۔ میٹرو اور دیگر منصوبوں سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ مواصلات کے بہترین نظام سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔