عمران خان یا تحریک انصاف کا طالبان سے کوئی تعلق نہیں: محمود الرشید
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت الیکشن کمیشن سے ملکی بھگت کر کے بلدیاتی انتخابات کو التواء کا شکار کر رہی ہے۔عمران خان کا طالبان سے کوئی تعلق نہیں وہ صرف طاقت کی بجائے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی بات کرتے ہیں، ملک میں شریعت اور قرآن و سنت کے تحت زندگی گزارنے کیلئے ابھی بہت سے اقدامات کی ضرورت ہے۔ عمران خان یا تحریک انصاف کا طالبان سے کوئی تعلق نہیں ہماری اپنی جماعت ہے اور عمران خان نے ہمیشہ طاقت کے استعمال کی بجائے مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کیلئے اصولی موقف اختیار کیا ہے اور اے پی سی میں تمام جماعتوں نے عمران خان کے موقف کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی شریعت کے نفاذ سے انکاری نہیں۔