شامی کیمیائی ہتھیار وں کی تلفی کے لیے تیارہیں: نیٹو جنرل
برسلز(این این آئی)نیٹو فورسز نے شامی کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کے لیے حامی بھرتے ہوئے کہاہے کہ وہ شامی تعاون کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، نیٹو فورسز کے امریکی و یورپی کمانڈ کے سربراہ ائیر فورس جنرل فلپ بریڈ لو نے کہاکہ بین الاقوامی برادری، نیٹو اراکین اور امریکا کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کیلیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس ایشو سے نمٹنے کیلیے ضروری تیاری کیے ہوئے ہیں،جنرل فلپ بریڈ لو نے زور دیا کہ ان ہتھیاروں کی منتقلی کیلئے کم وقت لگنا چاہیے تاکہ ان کی موجودگی سے کم سے کم خطرہ ہو۔