سانحہ پتھری بل پر مشاورت کے بعد فیصلہ کرینگے: منموہن
سرینگر (کے پی آئی+ این این آئی) بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ ،پتھری بل سانحہ پر مشاورت کر کے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران پتھری بل اور آر پار تجارت کے معاملات اٹھائے۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے وزیر اعظم پر زور دیا کہ وہ پتھری بل واقعہ کی سرنو تحقیقات کرانے کیلئے اپنا اثر ورسوخ استعمال کریں۔ انہوںنے وزیر اعظم کو بتایا کہ پتھری بل واقعہ پر فوج کی رپورٹ سے نہ صرف مارے گئے افراد کے لواحقین کے جذبات مجروح ہوگئے ہیں بلکہ عوامی سطح پر بھی اس کا غیر معمولی ردعمل دن بہ دن زور پکڑتا جارہاہے۔ واقعہ میںملوث ان افسروں کو سزا دی جانی چاہئے جو 5عام شہریوں کی ہلاکت میں ملوث ہیں۔