کیری کے ریمارکس پر اسرائیلی وزراء کی تبرہ بازی جاری
مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) فلسطین کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے پر اسرائیل کے اقتصادی بائیکاٹ کی وارننگ دینے پر اسرائیلی رہنمائوں نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ دونوں ملکوں کے رہنمائوں کے دوران الفاظ کی جنگ ہفتے کے روز اس وقت شروع ہوئی تھی جب کیری نے امن مذاکرات ناکام ہونے پر اسرائیلی جواز کے خاتمے کی مہم میں شدت آنے کے حوالے سے خبردار کیا تھا۔اسرائیلی وزرا نے کیری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔