یوم یکجہتی کشمیر کل منایا جائیگا، ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی
اسلام آباد+لاہور+ مظفرآباد (خصوصی نامہ نگار+ نیوز ایجنسیاں) آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر مےں کل 5 فروری کو سرکاری طور پر ےوم ےکجہتی کشمےر مناےا جائے گا ۔اس موقع پر ملک مےں عام تعطےل ہوگی۔ چاروں صوبوں، آزاد کشمےر اور گلگت بلتستان مےں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے مےں خصوصی پروگرام ہوں گے ۔ صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم ڈاکٹر نواز شریف کشمیری قائدےن سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیر اعظم کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی و کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب متوقع ہے ۔ کشمےری شہدا کی ےاد مےںصبح نو بجے ملک بھر مےں اےک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں بڑی بڑی ریلیوں اور انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنانے کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ جماعت اسلامی کے تحت آج اسلام آباد میں اظہار یکجہتی کے کیمپ لگائے جائیں گے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید نے گلگت بلتسان کونسل کے ارکان کو بھی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس دیکھنے کی دعوت دی ہے۔ علاوہ ازیں خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا وفد یوم یکجتی کشمیر کے موقع پر اقوام متحدہ کے دفتر یادداشت دینے جائے گا۔ حکومت کی جانب سے کوہالہ کے مقام پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نواز شریف کل وزیر امور کشمیر برجیس طاہر کے ہمراہ مظفرآباد جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پانچ فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کونسل اور اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں جماعةالدعوة پاکستان کی اپیل پر بھی کل یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائے گا، اس سلسلہ میں سب سے بڑا کشمیر کارواں لاہور میںجماعة الدعوة کے زیر اہتمام مرکز القادسیہ چوبرجی سے مسجد شہداءمال روڈ تک نکالا جائے گا جبکہ جماعةالدعوة کی طرف سے لاہور کی طرح فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ساہیوال، ملتان، کراچی، راولپنڈی، اسلام آباد، حیدرآباد، کوئٹہ ، پشاور، مظفرآباد سمیت پورے ملک میں کشمیر کارواں، جلسوں اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ چوبرجی سے مسجد شہداءمال روڈ تک ہونے والے جماعة الدعوةکے کشمیر کاررواں کے اختتام پر ایک بڑے جلسہ عام کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ کاررواں اور جلسہ عام سے ملک بھر کی مذہبی، سیاسی و کشمیری جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔ دریں اثناءجماعةالدعوة کے مرکزی رہنماﺅں حافظ عبدالرحمان مکی، مولانا امیر حمزہ، قاری محمد یعقوب شیخ، مولانا ابوالہاشم اور حافظ خالد ولید نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں پاکستان کی شہ رگ ہے۔ بھارتی جرائم اور اس کا گھناﺅنا کردار سب کے سامنے ہے اس کے ساتھ دوستی، تجارت اور ویزہ سروس میں نرمی جیسے اقدامات نہیں اٹھائے جا سکتے۔ کشمیر کی آزادی پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لئے انتہائی ناگزیر ہے۔ ہم مظلوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور انہیں آزادی ملنے تک ہر لحاظ سے ان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ بھارت کی ریاستی دہشت گردی پر بین الاقوامی اداروں کی خاموشی افسوناک ہے۔ کشمیری مسلمانوں کی قربانیاں جلد انشاءاللہ رنگ لانے والی ہیں۔علاوہ ازیں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بھی یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں چاروں صوبائی اور وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے، جلوس، ریلیاں اور سیمینارز منعقد کئے جائیں گے اور مساجد میں علماءکرام و خطیب حضرات مسئلہ کشمیر پرروشنی ڈالیں گے اور کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ یوم یکجہتی کے سلسلہ میں سید منور حسن اسلام آباد میں بڑی کشمیر ریلی کی قیادت اور خطاب کریں گے۔