لاہور کی عدالتوں کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا
لاہور(خصوصی رپورٹر) لاہور کی عدالتوں کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا۔ ایک نیو لاہور اور دوسرا لاہور سٹی ہوگا۔ لاہور کا سیشن جج سیشن کورٹ میں بیٹھے گا جبکہ لاہور سٹی کا سیشن جج ایوان عدل میں بیٹھے گا۔ گورنر پنجاب نے اس سلسلے میں منظوری دیدی ہے اور ہوم ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔