بنوں: گیس لیکج سے گھر میں آتشزدگی، بچی جاں بحق، 5 افراد زخمی
بنوں (نوائے وقت نیوز) بنوں میں ایک گھر میں ہیٹر کی گیس لیک ہونے سے کمرے میں آگ لگ گئی،واقعے میں ایک بچی جھلس کر جاں بحق اور خواتین سمیت 5افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق میوہ خیل میں گھر کے ایک کمرے میں الصبح آگ لگ گئی۔ آگ ہیٹر کی گیس لیک ہونے اور اس د وران ماچس جلانے سے لگی، جس کے نتیجے میں ایک بچی جھلس کر جاں بحق اور خواتین سمیت 5افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔