گورنر سندھ لندن سے کراچی پہنچ گئے‘ فاروق ستار دبئی روانہ
کراچی (وقائع نگار)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد لندن سے وطن واپس پہنچ گئے جبکہ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار اہلیہ کے ساتھ دبئی روانہ ہوگئے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد علی الصبح لندن سے کراچی ایئرپورٹ پہنچے جہاں دبئی جانے کیلئے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار پہلے سے موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کے لاؤنج میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریباً بیس منٹ تک بات چیت ہوئی۔ گورنر سندھ نے ایئرپورٹ پر موجود میڈیا کے نمائندوں سے بات نہیں کی۔