لوٹی گئی قومی دولت واپس لاکر غربت ختم کرنے پر خرچ کی جائے‘ ممتاز بھٹو
کراچی (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ممتاز علی خان بھٹو نے کہا سندھ کی ثقافت میں اجرک‘ ٹوپی اور دمادم مست قلندر کے سوائے اور بہت کچھ بھی ہے کھوکھلے نا چ گانوں‘ پیداگیر‘ خوشامدیوں اور درباریوں کو اکٹھا کرنے کے بجائے ادیبوں‘ دانشوروں کو دعوت د یکر سندھ کی سات ہزار سالہ قدیمی ثقافت‘ تاریخ‘ رسم و رواج اور زندگی گزارنے کے طریقے کار پر مقالے پڑھائے جاتے اور بحث مباحثے کرائے جاتے‘ شاہ لطیف‘ قلندر‘ سچل سے لیکر شیخ ایاز‘ ابراہیم جویو کے خیالات سوچ و فکر‘ شاعری پر تبصرے کروائے جاتے اس کے سوائے جو تاریخ میں شروع سے لیکر آج تک غیر ملکی آمروں جابروں کے ساتھ ملک کی مٹی سے جنم لینے والے لیڈروں نے غداریاں‘ زیادتیاں لوٹ مار کی ہے اس کی بھی مذمت کی جاتی جو ضروری تھی۔ اعلان کرنا چاہئے تھا سیاستدانوں نے جو عوامی خزانے کی لوٹ مار کرکے دنیا بھر کے بنکوں میں دولت چھپائی ہے وہ واپس لاکر عوامی خزانے میں جمع کرائی جائے۔