ٹنڈو آدم: ریلوے ٹریک بم دھماکے سے تباہ، ٹرینوں کی آمدورفت معطل
ٹنڈو آدم (نوائے وقت رپورٹ) ٹنڈو آدم کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے ٹریک کا دو فٹ حصہ تباہ ہو گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق دھماکہ اڈیرو لال سٹیشن کے قریب ہوا جس سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔ ریلوے ٹریک کی مرمت کے لئے کام شروع کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہزارہ ایکسپریس اور تیز گام کو ٹنڈو آدم اور پالی جانی سٹیشن جب کہ زکریا ایکسپریس کو حیدرآباد سٹیشن پر روک لیا گیا۔