کوئٹہ: صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے سیکرٹری صحت کے رویئے کے خلاف اپنے دفتر کو تالا لگا دیا
کوئٹہ (آن لائن) صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے سیکرٹری صحت کے رویئے کے خلاف سیکرٹریٹ میں اپنے دفتر کو احتجاجاً تالہ لگا دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ صوبائی وزیر صحت کا موقف ہے کہ سیکرٹری صحت ان کے احکامات پر عمل نہیں کرتے ہیں اور نہ ہی حکومت کی ہیلتھ پالیسی کے حوالے سے پروگرامز میں رکاوٹ بن رہے ہیں اس لئے خالی کمرے میں بیٹھنے میں کوئی فائدہ نہیں واضح رہے کہ سیکرٹری صحت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بولان میڈیکل کالج بھی انتظامی سطح پر مفلوج ہوگیا ہے جبکہ صحت کا شعبہ بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔