قومی اسمبلی میں ہر طرف چوہے، سالانہ 3 لاکھ خرچ کرنے کے باوجود یلغار جاری
اسلام آباد (اے این این) میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں چوہوں کے خاتمے کے لئے ہر سال تین لاکھ سے زائد رقم خرچ کی جاتی ہے تاہم چوہوں کی پارلیمنٹ پر یلغار جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حکام نے بار بار (سی ڈی اے) کو شکایت کی لیکن حالت جوں کی توں ہی ہے اور چوہے ہر طرف پھیلے ہوئے ہیں۔