پشاور چرچ دھماکے پر ازخود نوٹس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کی رپورٹ مسترد کر دی
اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے پشاور چرچ دھماکے میں وزارت مذہبی امور سے اقلیتوں کے حقوق سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔ اٹارنی جنرل نے چرچ دھماکے سے متعلق رپورٹ پیش کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اس وقت عدالت میں کوئی اقلیتی نمائندہ موجود ہے اگر نہیں ہے تو کسی کو بلایا جائے۔ اس دوران عدالت نے مختصر وقفہ لے لیا۔ دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو اقلیتوں کا کوئی نمائندہ عدالت میں پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے وزارت مذہبی امور سے رپورٹ طلب کر لی اور اقلیتی رہنمائوں کو اگلی سماعت پر عدالت میں طلب کر لیا تاکہ وہ عدالت کو اپنے حقوق پر عملدرآمد ہونے کے بارے میں عدالت کو آگاہ کریں۔