ڈیرہ مراد جمالی:گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ، اوچ پلانٹ کو سپلائی معطل
ڈیرہ مراد جمالی (ثناء نیوز) ڈیرہ مراد جمالی میں اوچ گیس پاور پلانٹ کی پائپ لائن دھماکے سے تباہ ہو گئیجس سے پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہو گئی۔ پولیس کے مطابق گوٹھ الہ ورایہ میں رات گئے 18 انچ قطر گیس پائپ لائن میں دھماکہ ہوا۔ پائپ لائن کے ذریعے سوئی سے اوچ گیس پاور پلانٹ کو گیس فراہم کی جاتی ہے۔ دھماکے سے اوچ گیس پاور پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہو گئی۔