مکرمی! آخر کار دو روز قبل صدر مملکت نے تحفظ پاکستان آرڈیننس 2014 جاری کر کے کئی ماہ سے تحفظ پاکستان آرڈیننس پر ہونے والی چہ مگوئیوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔ اکتوبر 2013ءمیں وزیراعظم پاکستان نے اس آرڈیننس کو اتفاق رائے سے منظور کروانے کیلئے تمام ملکی سیاسی قیادت کو خط لکھے تھے اور اس سلسلہ میں قومی اسمبلی کا اجلاس بھی 4 نومبر کو طلب کر لیا گیا تھا لیکن بدقسمتی سے اتفاق رائے نہ ہونے پر یہ فیصلہ مو¿خر کر دیا گیا تھا اسے اگر متفقہ طور پر قومی اسمبلی میں پاس کر لیا جاتا تو زیادہ اچھا ہوتا لیکن دیر آید درست آید کے مصداق اس آرڈیننس کے نفاذ سے ملک میں جاری دہشت گردی پر قابو پانے میں بہت مدد ملے گی اور دہشت گردوں کو پکڑنے اور انہیں قانونی کٹہرے میں لا کر سزائیں بھی دی جا سکیں گی جبکہ اس سے قبل قانونی موشگافیوں کی وجہ سے ہزاروں دہشت گرد عدالتوں سے ریلیف لینے میں کامیاب ہو گئے جبکہ گزشتہ کئی سالوں میں کسی بھی قابل ذکر دہشت گرد کو سزا دینے میں حکومت بُری طرح ناکام رہی۔ (چودھری عبدالرزاق چیچہ وطنی)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024