ہالی ووڈ کی نئی فلم وارم باڈیز نے تین روز میں دو کروڑ ڈالرکابزنس کرکےباکس آفس پر دھوم مچادی۔

04 فروری 2013 (18:52)

یکم فروری کو ریلیز ہونے والی ہالی وڈ رومینٹک فلم ”وارم باڈیز “ نے ریکارڈ بزنس کیا ہے،،،،فلم نے تین روز میں دوکروڑ ڈالرکمائی کے ساتھ باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔۔۔اس ہفتے دوسرے نمبرپر ہینسل اینڈگریٹل رہی ۔جس نے بانوے لاکھ ڈالربٹورے۔ مجموعی طورپریہ فلم تین کروڑپینتالیس لاکھ ڈالرکابزنس کرچکی ہے۔ سلورلن انگز پلے بْک اکیاسی لاکھ ڈالرکماکرتیسرے نمبرپررہی، یہ فلم بھی اب تک مجموعی طورپریہ آٹھ کروڑڈالرسے زائدسمیٹ چکی ہے۔