رائس ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے قائم مقام چیئرمین چوہدری سمیع اللہ خان نے کہا ہے کہ توانائی کے بحران کے باعث چاول کی برآمد میں دو اعشاریہ پانچ ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

04 فروری 2013 (18:40)
رائس ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے قائم مقام چیئرمین چوہدری سمیع اللہ خان نے کہا ہے کہ توانائی کے بحران کے باعث چاول کی برآمد میں دو اعشاریہ پانچ ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

لاہورمیں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی اورگیس کے بحران سمیت بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا جس سے چاول کی برآمد میں خاصی کمی ہوئی ہے ،،، سمیع اللہ خان نے بتایا کہ ایران پاکستان سے بڑی مقدارمیں چاول برآمد کرتا تھا لیکن اب وہ بھارت سے چاول برآمد کرتا ہے کیونکہ انکی قیمت ہم سے کہیں کم ہے لیکن حکومت اس معاملے پرسنجیدگی سے غورنہیں کررہی۔ انہوں نے نئی تجارتی پالسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسی تاجر دوست پالیسی ہے لیکن توانائی کے بحران کے باعث اہداف حاصل کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوچکا ہے ۔